اتوار, اکتوبر 5, 2025
پاکستانپنجاب، سموگ کا خاتمہ، اینٹی سموگ گنز کا استعمال شروع

پنجاب، سموگ کا خاتمہ، اینٹی سموگ گنز کا استعمال شروع

پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے اینٹی سموگ گنز کا استعمال شروع کردیا گیا۔ جدید مشین کے ذریعے پانی کے چھوٹے چھوٹے قطروں کی پھوار فضا میں برسا کر موجود آلودگی اور مٹی کے زرات کو صاف کیا جاتا ہے، سموگ میں کمی لانے کیلئے یہ جدید مشینری چین، بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی استعمال کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق 15اینٹی سموگ گنز مقامی طور پر تیار کی گئی ہیں جن کا باضابطہ استعمال شروع کر دیا گیا ہے جبکہ 5اینٹی اسموگ گنز تیاری کے مرحلے میں ہیں اینٹی سموگ گن 100میٹر تک پانی کی پھوار فضا میں پھینک سکتی ہے۔

حکام کے مطابق اینٹی اسموگ گنز سے سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!