چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ کے لیانگ جیانگ نیو ایریا میں واقع سیرس سپر فیکٹری میں خودکار پیداواری عمل نظر آرہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین بھر کے لوگوں نے عوامی جمہوریہ چین کی 76 ویں سالگرہ کو سفر، خریداری اور خاندانی ملاپ کے ساتھ منایا جس کے ساتھ ہی 8 روزہ تعطیلات کا آغاز بھی ہوا۔
کروڑوں لوگ سفر میں مصروف ہیں، غیر ملکی سیاحوں کی آمد بڑھ رہی ہے اور بڑھتے ہوئے عالمی آرڈرز کو پورا کرنے کے لئے سمارٹ فیکٹریاں پوری صلاحیت سے چل رہی ہیں۔
سرگرمیوں کی اس ہلچل سے دور ایک اور اہم کام بھی جاری ہے۔ پالیسی ساز ملک کی ترقی کے اگلے مرحلے کا مسودہ تیار کر رہے ہیں۔
صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چین اپنا اگلا 5 سالہ منصوبہ کو تشکیل دے رہا ہے۔ 3ہفتوں میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی قیادت اس منصوبے کی تجاویز کا جائزہ لینے کے لئے ایک انتہائی اہم اجلاس منعقد کرے گی۔
2026 سے 2030 تک کے لئے 15واں 5 سالہ منصوبہ قومی معاشی اور سماجی ترقی کا وہ تازہ ترین خاکہ ہے جس کی بنیاد 1950 کی دہائی سے رکھی گئی ہے، جس نے چین کو ایک غریب زرعی ملک سے دنیا کی دوسری بڑی معیشت بننے تک رہنمائی کی ہے۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے قومی دن کے استقبالیہ میں ایک بار پھر قومی نشاۃ ثانیہ کی کوششوں کو منظم کیا جسے انہوں نے ایک بے مثال مقصدقرار دیا۔
شی نے کہا کہ قومی بقا کے خطرے کے موڑ سے لے کر عظیم نشاۃ ثانیہ کی راہ تک چینی قوم نے مشقت اور جدوجہد کے ساتھ ساتھ جوش اور شاندار فتوحات کے ساتھ آگے قدم بڑھایا ہے۔
تازہ ترین پانچ سالہ منصوبہ غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ 2035 تک صرف دس سال باقی ہیں، وہ سنگ میل سال جس تک چین کا ہدف ہے کہ بنیادی طور پر سوشلسٹ جدیدیت حاصل کرلی جائے۔
