اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرنیشنلگلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ، کولمبیا نے اسرائیل کا پورا سفارتی مشن...

گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ، کولمبیا نے اسرائیل کا پورا سفارتی مشن ملک بدر کردیا

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کے بعد اپنے ملک سے اسرائیل کے پورے سفارتی مشن کو ملک بدر کردیا، غیر ملکی میدیا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گستاوو پیٹرو نے اعلان کیا کہ کولمبیا اور اسرائیل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ بھی فوری طور پر ختم کردیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام بینجمن نیتن یاہو کا نیا بین الاقوامی جرم ہے۔

صدر گستاوو پیٹرو نے کہا کہ یہاں نیتن یاہو اپنی عالمی منافقت کو ظاہر کرتا ہے اور ثابت کرتا ہے کہ وہ ایک ایسا عالمی مجرم ہے جسے گرفتار کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کولمبیا کی وزارتِ خارجہ اسرائیل کے خلاف مقدمات دائر کرے گی اور اس مقصد کے لیے عالمی ماہرینِ قانون سے تعاون کی اپیل کی۔

واضح رہے فلوٹیلافلوٹیلا میں انسانی ہمدردی کی امداد لے جانے والے کارکنان کے ساتھ کولمبیا کے 2 شہری بھی شامل تھے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!