اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینمحمد علی درانی کا شنگھائی تعاون کانفرنس تک آئینی ترامیم موخر کرنے...

محمد علی درانی کا شنگھائی تعاون کانفرنس تک آئینی ترامیم موخر کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے شنگھائی تعاون کانفرنس تک آئینی ترامیم موخر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کیلئے ترامیم سے زیادہ بڑا چیلنج ایس سی او کانفرنس ہے، اگر 16 اکتوبر سے قبل ترمیم کے چکر میں ٹکراؤ بڑھا تو ملک کیلئے چیلنج بن جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے کہا کہ15 اکتوبر سے پاکستان میں شروع ہونیوالی شنگھائی تعاون کانفرنس تک آئینی ترامیم کا معاملے موخر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کیلئے ان ترامیم سے زیادہ بڑا چیلنج شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے لیکر عمران خان، اپوزیشن اور اداروں کو کانفرنس تک ٹکراؤ والے معاملات موخر کرنے چاہئیں، اگر 16 اکتوبر سے قبل ترمیم کے چکر میں ٹکراؤ کو بڑھا لیا تو پاکستان کیلئے بڑا چیلنج بن جائے گا۔ واضح رہے کہ اجلاس میں شرکت کیلئے چینی وزیراعظم 14 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے، کانفرنس میں دیگر کئی ممالک کے سربراہان مملکت بھی شرکت کریں گے جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاہم بھارت کی جانب سے اب تک نریندر مودی کی شرکت کے حوالے سے باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی بنیاد 2001 میں چین اور روس نے رکھی تھی، یہ تنظیم دنیا کی کل آبادی کے 40 فیصد کا ایک فورم ہے،تنظیم میں کل 26ممالک شامل ہیں جن میں 10مستقل ممبران،2مبصر ممالک اور 14ڈائیلاگ پارٹنر شامل ہیں۔ پاکستان 2005ء سے 2017ء تک اس تنظیم کا آبزرور رکن رہا،پھر جولائی 2017 اسے باضابطہ طور پر ایس سی او میں شامل کیا گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!