ماسکو /اسلام آباد: پاک روس تجارت و سرمایہ کاری فورم میں دونوں ممالک نے تجارت، سیاحت و دیگر شعبوں میں دوطرفہ سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے۔تقریب میں وفاقی وزیر سرمایہ کاری عبدالعلیم خان، روس کے ڈپٹی منسٹر برائے تجارت الیکسی گروزدیو،رشین فیڈریشن کے ایڈوائزر برائے وزیر ٹرانسپورٹ ایوگینے فیڈ چک، پاکستانی سینیٹرز دانش کمار اور ضیاء لانگو، روسی سینیٹرز چے ذوف اور سکھا رووا اورروس میں پاکستانی سفیر خالد جمالی نے شرکت کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ روس کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کو نزدیک لانا ہے، پاکستان اور روس کے مابین مفاہمت یادداشتوں پر دستخط خوش آئند اور نیک شگون ہیں۔
علاوہ ازیں روسی میڈیا کے مطابق پاکستان کی میسکے اینڈ فیمٹی ٹرینڈنگ کمپنی اور روسی کمپنی اسٹرٹاایگروٹریڈنگ کے درمیان چاول، مالٹوں اور آلو کے بدلے چنے اور دالوں کی بارٹر تجارت کا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔
روسی کمپنی نے 20 ہزار ٹن چاول کے بدلے 20 ہزار ٹن چنے فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے،معاہدے کے تحت اسٹرٹا نے 15ہزار ٹن مالٹے اور 10 ہزار ٹن آلو کے بدلے 15 ہزار ٹن چنے اور 10 ہزار ٹن دال فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا
