لاہور: گولڈ میڈلسٹ جویلین تھرور ارشد ندیم 9 ستمبر کو ٹوکیو روا نہ ہوں گے، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سترہ ستمبر کو جویلین تھروکا کوالیفائنگ مرحلہ ہے، فائنل اٹھارہ ستمبر کو ہوگا، ارشد ندیم ایک بارپھر گولڈ میڈل جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ پنجاب اسٹیڈیم میں بھرپور تیاری کررہا ہوں، مکمل فٹ ہوں اور ایک اور گولڈ میڈل جیتنے کے لیے تیارہوں، قوم سے اپیل ہے کہ وہ میرے لیے دعا کرے تاکہ ایک بار پھر قومی پرچم بلند کرسکوں۔
دوسری جانب ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے قومی دستے میں شامل خاتون ایتھلیٹ تامین خان انجری کی وجہ سے چیمپئن شپ سے دستبرار ہوگئیں۔
پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن حکام نے تامین خان کی انجری اور ان کی ایونٹ میں عدم شرکت کے بارے میں چیمپئن شپ کے متنظمین کو آگاہ کردیا ہے۔
