بدھ, ستمبر 3, 2025
تازہ ترینسی پی ایل 2025 ، کیئرون پولارڈ نے 8 گیندوں پر 7...

سی پی ایل 2025 ، کیئرون پولارڈ نے 8 گیندوں پر 7 چھکے جڑ دیئے

ویسٹ انڈیز: سابق ویسٹ انڈین کپتان کیئرون پولارڈ نے کیریبیئن پریمیئر لیگ(سی پی ایل) 2025 میںطوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے 8 گیندوں پر 7 چھکے لگا دیئے۔

ٹرینیباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کی جانب سے کھیلتے ہوئے پولارڈ نے صرف 29 گیندوں پر 65 رنز بنائے جس میں 2 چوکے اور 8 شاندار چھکے شامل تھے۔

38 سالہ پولارڈ نے اپنی اننگز کے دوران محض 8 گیندوں پر 7 چھکے لگا کر ہیڈ لائنز بنا ڈالیں۔ انہوں نے نیویان بڈائسی اور وقار سلام خیل کو آڑے ہاتھوں لیا اور دونوں بولرز کے اوورز میں یکے بعد دیگرے چھکے جڑ دیے۔

نیکولس پورن کے ساتھ ان کی 90 رنز کی پارٹنرشپ نے میچ کا رخ موڑ دیا۔ پولارڈ نے صرف 21 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!