اسلام آباد: تھانہ سمبل و ہومی سائیڈ یونٹ پولیس نے کو قتل کرنیوالی ملزمہ کو آشنا سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت شاہین بی بی عرف مسکان اور عابد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے تھانہ سمبل کی حدود میں تیز دھار آلہ سے وار کرکے تنویر انجم کو قتل کر دیا تھا ۔ واقعے کا ڈی آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لیا تھا۔ حکام کے مطابق ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
