بدھ, ستمبر 3, 2025
تازہ ترینقدیم چینی ساز ویغور لڑکی کو صحرا سے اسٹیج تک لے گیا

قدیم چینی ساز ویغور لڑکی کو صحرا سے اسٹیج تک لے گیا

اس موسم گرما میں 18 سالہ ویغور لڑکی آئدینا یاسن کو صوبہ لِیاونِنگ میں شن یانگ کنزرویٹری آف میوزک کے کانگ ہاؤ پروگرام میں داخلے کا خط ملا ہے۔

ساوٴنڈ بائٹ 1 (چینی): آئدینا یاسن، کانگ ہاؤ پرفارمر

"میرا نام آئدینا یاسن ہے۔ کانگ ہاؤ ساز نے مجھے ریگستان سے باہر نکالا ہے اور ایک وسیع دنیا دکھائی ہے۔”

وہ چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ کے کیئمو کاؤنٹی میں پلی بڑھی ہیں جو چین کے سب سے بڑے ریگستان، تاکلیماکان ریگستان کے دل میں واقع ہے۔

کانگ ہاؤ کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ اسے قدیم سلک روڈ کے زمانے میں موجودہ سنکیانگ کے راستے چین کے اندرون میں متعارف کروایا گیا تھا۔

کیئمو، جسے "کانگ ہاؤ کا گاؤں” بھی کہا جاتا ہے، نے اس ساز کے سب سے قدیم معلوم آثار دریافت کیے ہیں جو 2,700 سال پرانے ہیں۔

اس کاؤنٹی نے 2016 میں سنکیانگ کا پہلا عوامی مفاد کا کانگ ہاؤ تربیتی مرکز قائم کیا ہے۔

اس سال تک اس کاؤنٹی میں 200 سے زائد بچوں کو تربیت دی جا چکی ہے۔

چیئمو کی تمام پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں اب کانگ ہاؤ کلب موجود ہیں۔

ساوٴنڈ بائٹ 2 (چینی): آئدینا یاسن، کانگ ہاؤ پرفارمر

"میرا پہلی بار کانگ ہاؤ سے تعارف پانچویں جماعت میں ہوا تھا، جب استاد لو لو ہمارے اسکول آئیں تھیں۔ پہلی بار انہیں کانگ ہاؤ بجاتے دیکھ کر میں نے انہیں بہت خوبصورت پایا، جیسے کوئی پری ہوں۔”

ساوٴنڈ بائٹ 3 (چینی): آیگُل تُرسُن، آئدینا یاسن کی والدہ

"میں بھی موسیقی کی تعلیم حاصل کرتی ہوں اور جانتی ہوں کہ یہ تعلیمی کام میں رکاوٹ نہیں بنتی ہے۔ موسیقی ہمارے دماغ کو سرگرم رکھتی ہے اور سیکھنے میں مدد دیتی ہے۔”

ساوٴنڈ بائٹ 4 (چینی): آئدینا یاسن، کانگ ہاؤ پرفارمر

"ایک دن اسکول کے بعد میرے والد مجھے لینے آئے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے خاندان میں ایک نیا رکن آیا ہے۔ جب میں نے پوچھا کون ہے تو انہوں نے بتایا نہیں۔ جب میں نے اپنے کمرے میں قدم رکھا تو وہاں ایک کانگ ہاؤ رکھا تھا۔ میں نے کہا، ‘واہ! امی، میں بہت خوش ہوں۔ شکریہ۔’ پھر میں نے کانگ ہاؤ کو گلے لگایا اور آدھی رات تک اس پر مشق کی۔”

ساوٴنڈ بائٹ 5 (چینی): آئدینا یاسن، کانگ ہاؤ پرفارمر

"میری پہلی اسٹیج پرفارمنس جنوری 2018 میں ہوئی، جب میں ایک ورائٹی شو میں حصہ لینے کیلئے ہانگ ژو گئی۔”

ساوٴنڈ بائٹ 6 (چینی): آئدینا یاسن، کانگ ہاؤ پرفارمر

"یہ مجھے چین کے کئی مقامات پر لے گیا اور ایک وسیع دنیا دکھائی۔”

اورمچی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

———————————-

آن سکرین ٹیکسٹ:

قدیم چینی ساز ویغور لڑکی کو صحرا سے اسٹیج تک لے گیا

18 سالہ آئدینا یاسن کانگ ہاؤ پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے والی سب سے کم عمر ویغور لڑکی ہیں

چیئمو کاؤنٹی نے 2,700 سال پرانے کانگ ہاؤ آثار دریافت کیے

کیئمو کاؤنٹی میں بچوں کے لیے پہلا عوامی کانگ ہاؤ تربیتی مرکز قائم

200 سے زائد بچوں کو کانگ ہاؤ کی تربیت دی جا چکی ہے

تمام پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں اب کانگ ہاؤ کلب فعال ہیں

آئدینا یاسن نے پہلی اسٹیج پرفارمنس 2018 میں ہانگ ژو میں دی

کانگ ہاؤ نے لڑکی کو چین کے کئی شہروں میں لے جا کر وسیع دنیا دکھائی ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!