بدھ, ستمبر 3, 2025
پاکستانبنوں میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی، خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشت...

بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی، خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

بنوں: سکیورٹی فورسز نے بنوں میںایف سی لائن پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا تے ہوئے خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی پر حملے کے بعد فورسز کے ساتھ کئی گھنٹوں تک دہشت گردوں کا مقابلہ جاری رہا اور اس دوران شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس کے مطابق 5 دہشت گرد ایف سی لائن میں داخل ہوئے، جن کے ساتھ سکیورٹی فورسز کا مقابلہ جاری رہا۔

فائرنگ اور دھماکے سے قریبی آبادی کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے، کئی گھروں کے دروازے اور شیشے ٹوٹنے کی اطلاعات ہیں جب کہ مقامی لوگ خوفزدہ ہوگئے۔

کارروائی کے وقت ایف سی لائن کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے تھے تاکہ آپریشن میں رکاوٹ نہ آئے۔آئی جی خیبر پختونخوا نے بتایا کہ بنوں میں ایف سی پر بڑے حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے اور خودکش حملہ آوور سمیت 5 دہشت گرد مار دیے گئے ہیں، جس کے بعد بنوں میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا بڑا منصوبہ تھا، جسے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!