پشاور: ملک میں شدید سیلاب، پنجاب سے سپلائی بند ہونے سے پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سپلائی بندش سے خیبرپختونخوا میں80 کلو آٹے کی بوری 10 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ آٹا سستے داموں مل نہیں رہا تو کم نرخوں پر کیسے فروخت کریں۔ دوسری جانب سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹماٹر فی کلو 250 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں
