بدھ, ستمبر 3, 2025
انٹرنیشنلسوڈان، لینڈ سلائیڈنگ سے گاوں تباہ، 1 ہزار افراد ہلاک، صرف ایک...

سوڈان، لینڈ سلائیڈنگ سے گاوں تباہ، 1 ہزار افراد ہلاک، صرف ایک شخص زندہ بچا

خرطوم: افریقی ملک سوڈان کے وسطی دارفور کے گاوں تراسن میں تباہ کن بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم ایک ہزار افراد ہلاک ہوگئے، لینڈ سلائیڈنگ سے ایک گاوں تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق علاقے پر قابض باغی گروہ سوڈان لبریشن موومنٹ/آرمی نے کہا کہ یہ خوفناک واقعہ 31 اگست کو کئی دنوں کی طوفانی بارشوں کے باعث پیش آیا اور اس نے پورے گاں کو مکمل طور پر زمیں بوس کر دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ گاں کے تمام ایک ہزار سے زائد رہائشی جاں بحق ہو گئے ہیں، صرف ایک شخص زندہ بچا ہے۔

دارفور کے گورنر منی مناوی نے اس لینڈ سلائیڈ کو انسانی المیہ قرار دیا۔ قابض گروہ نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی امدادی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ لاشوں کی بازیابی اور آفت سے نمٹنے میں مدد کریں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!