جمعرات, ستمبر 4, 2025
تازہ ترینچینی وزیرخارجہ کی انڈونیشیاکے اپنے ہم منصب سے ملاقات

چینی وزیرخارجہ کی انڈونیشیاکے اپنے ہم منصب سے ملاقات

انڈونیشیا کے وزیرخارجہ سوگیونو چین کے شمالی شہر تیانجن کے مے جیانگ کنونشن اور نمائش مرکز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں پہنچ رہے ہیں-(شِنہوا)

تیانجن(شِنہوا)چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے بندرگاہی شہر تیانجن میں انڈونیشیا کے وزیرخارجہ سوگیونو سے ملاقات کی ہے۔

سوگیونو چین میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس 2025 میں شرکت اورجاپانی جارحیت کے خلاف  چین کی عوامی مزاحمت اور  فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے آئے ہیں۔ وہ انڈونیشی صدر پرابوو سوبیانتو کی نمائندگی کر رہے ہیں جو حالیہ ملکی صورتحال کے باعث طے شدہ دورہ چین پر نہیں آسکے۔

سوگیونو نے کہا کہ انڈونیشیا چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور وہ ان تقریبات کی مکمل کامیابی کی خواہش رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ انڈونیشیا کی  حکومت چینی باشندوں اور اداروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے صدر پرابوو کی نمائندگی کے طور پر سوگیونو کی تقریبات میں شرکت کا خیرمقدم کیا۔

وانگ یی نے کہا کہ وہ انڈونیشی حکومت کی ملکی حالات کی وجہ سے کی گئی تبدیلی کو سمجھتے ہیں اور اس کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انڈونیشیا چینی باشندوں اور اداروں کی حفاظت اور ان کے جائز حقوق کا تحفظ کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!