اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینمحسن نقوی کی میانوالی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام...

محسن نقوی کی میانوالی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس جوانوں کی تعریف

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میانوالی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس جوانوں نے دہشت گرد ی کیخلاف جنگ میں ہمیشہ بہادری، شجاعت کا مظاہرہ کیا،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سیسہ پلائی کردار لائق تحسین ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میانوالی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس جوانوں نے جرات کیساتھ رات کی تاریکی میں حملہ کرنیوالے14 خارجی دہشتگردوں کودندان شکن جواب دے کر مار بھگایا۔

انہوں نے کہا کہ حملہ ناکام بنانے والے بہادر سپوتوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دلیری کو سراہتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پولیس نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہمیشہ بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کا سیسہ پلائی دیوار کا کردار لائق تحسین ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!