اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے لاجسٹک سیکٹر کی اگست کے دوران مستحکم ترقی

چین کے لاجسٹک سیکٹر کی اگست کے دوران مستحکم ترقی

بیجنگ: چین کے لاجسٹک سیکٹر میں اگست کے دوران بڑھتی ہوئی طلب کی بدولت مسلسل توسیع کا رجحان برقرار رہا۔

چائنہ  فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ کی ایک رپورٹ کے مطابق  ملک کی لاجسٹکس مارکیٹ کا انڈیکس گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.5 فیصد بہتری کے ساتھ  اگست میں 51.5 فیصد رہا۔

فیڈریشن کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے مقابلے میں ویئر ہاؤسنگ انڈیکس 3.7 فیصد پوائنٹس اضافے سے اگست میں 50.2 فیصد تک پہنچ گیا۔

فیڈریشن کے چیف اکانومسٹ ہی ہوئی نے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ اور ترقی کے لیے مختلف پالیسیوں کے بتدریج نفاذ کی بدولت ملک کی سپلائی اور صنعتی چینز کی سرگرمیوں میں انضمام مستحکم ہواجس سے مجموعی کاروباری حجم کے انڈیکس میں اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق مجموعی کاروباری حجم کا انڈیکس جولائی سے اگست میں 0.5 فیصد پوائنٹس بڑھ کر 51.5 فیصد  جبکہ نئے آرڈرز کا انڈیکس 51.8 فیصد رہا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!