چین میں ویزا فری پالیسی کے دائرہ کار میں اضافے کے باعث غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن (این آئی اے) کے مطابق، سال 2025 کی پہلی ششماہی میں غیر ملکی شہریوں نے چین آمد و رفت کے 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد سفر کیے ہیں جو پچھلے سال کی نسبت 30.2 فیصد زیادہ ہیں۔
پہلے چھ ماہ کے دوران ویزا کے بغیر چین آنے والوں کی تعداد 1 کروڑ 36 لاکھ سے زائد رہی ہے جو تمام غیر ملکی داخلوں کا 71.2 فیصد بنتی ہے اور اس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 53.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): جینجت تھاچا، تھائی شہری
"چین کی ویزا فری پالیسی زبردست ہے۔ اس سے زیادہ سے زیادہ تھائی شہری چین کا سفر کرنے کے لیے تیار ہوں گے اور واقعی ’بیگ پیک کرو اور نکل پڑو‘ والا تجربہ حاصل کر سکیں گے۔یہ بہت آسان اور سہل ہے۔ یہ پالیسی اچھی ہے اور میں اس کی مکمل حمایت کرتی ہوں۔”
کونمنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
——————————————
آن سکرین ٹیکسٹ:
چین میں ویزا فری پالیسی سے غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ
2025 کی پہلی ششماہی میں آمدورفت کے 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد سفر
غیر ملکیوں کی آمد میں سالانہ بنیاد پر 30 فیصد اضافہ
پہلے 6 ماہ میں 1 کروڑ 36 لاکھ غیر ملکی بغیر ویزا چین داخل ہوئے
ویزے کے بغیر داخلوں کی شرح میں 53.9 فیصد سالانہ اضافہ
بغیر ویزا داخلے غیر ملکی آمد کا 71 فیصد ہیں
چین کی ویزا فری پالیسی شاندار اور سہولت بخش ہے۔تھائی شہری
’بیگ پیک کرو اور نکل پڑو‘ والا خواب اب حقیقت بن رہا ہے۔تھائی شہری

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link