اتوار, اگست 3, 2025
تازہ ترینچین کے شہر شین زین میں دنیا کی پہلی روبوٹ سکس ایس...

چین کے شہر شین زین میں دنیا کی پہلی روبوٹ سکس ایس اسٹور کا افتتاح

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین کے ضلع لونگ گانگ میں پیر کے روز دنیا کی پہلا روبوٹ سکس ایس اسٹور عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے  ۔

اسی روز یونٹری روبوٹکس سمیت 26 روبوٹ کمپنیوں نے اسٹور کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

اب تک 200 سے زائد کمپنیاں، جن میں تقریباً 50 ہیومینائیڈ اور سروس روبوٹ بنانے والی کمپنیاں شامل ہیں۔ اسٹور سے منسلک ہونے میں دلچسپی ظاہر کر چکی ہیں یہ کمپنیاں روبوٹ انڈسٹری کے تمام پہلوؤں جیسے کہ بنیادی پرزہ جات کی تحقیق و ترقی، مکمل مشین کی تیاری، سافٹ ویئر الگورتھم اور عملی استعمال کے منظرنامے کا احاطہ کرتی ہیں۔

اسٹور کے منتظم "شین زین فیوچر ٹائمز روبوٹکس کمپنی لمیٹڈ” کے مطابق روایتی آٹو 4S ماڈل یعنی فروخت، پرزہ جات، سروس اور سروے کو بنیاد بنا کر سکس ایس  اسٹور میں دو نئی خدمات شامل کی گئی ہیں جن میں  حسبِ ضرورت کرایہ اور مکمل طور پر کسٹمائزڈ مصنوعات بھی شامل ہیں۔

منتظم کے مطابق یہ اسٹور روبوٹ انڈسٹری میں سروس کے معیارات اور طلب و رسد کے ماڈل کو نئی شکل دیتا ہے۔ یہ ایک مؤثر پُل فراہم کرتا ہے جو روبوٹس کو تجربہ گاہ سے مارکیٹ تک لانے اور تکنیکی تصورات کو عملی استعمال میں تبدیل کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اسٹور کی کرایہ پر دستیاب خدمات جیسے نمائشوں میں استقبال، تقریبات میں پرفارمنس اور ہنگامی معائنہ مختلف مواقع پر دستیاب ہیں۔ یہ لچکدار ماڈل نہ صرف کمپنیوں اور افراد کے لیے روبوٹس کے استعمال کو آسان بناتا ہے بلکہ مختلف حالات میں ان کی افادیت کو تیزی سے جانچنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے جو مستقبل کی مارکیٹ توسیع کے لیے اہم ڈیٹا فراہم کرتا ہے۔

اسٹور کے مطابق کسٹمائزڈ روبوٹس مختلف صنعتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کیے جائیں گے۔ ریسٹورنٹس کو کھانا پہنچانے والے سروس روبوٹس درکار ہیں، فیکٹریوں کو بھاری اشیاء اٹھانے والے صنعتی روبوٹس، جبکہ تحقیقی اداروں کو مخصوص سینسرز والے تجرباتی روبوٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔

مزید یہ کہ اسٹور میں ایک ویریفیکیشن سینٹر بھی قائم کیا جائے گا جہاں کمپنیاں حقیقی زندگی جیسے حالات کی نقل کر کے روبوٹس کی کارکردگی، تعامل کی روانی اور حفاظتی بھروسا مندی کا جائزہ لے سکیں گی تاکہ ان کے عملی استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔

شین زین، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

—————————————————-

آن سکرین ٹیکسٹ:

چین کے شہر شین زین میں دنیا کی پہلی روبوٹ 6S اسٹور کا افتتاح

روبوٹ 6S اسٹور کے ساتھ یونٹری روبوٹکس سمیت 26 روبوٹ کمپنیوں کے معاہدے

200 سے زائد کمپنیاں اسٹور سے خدمات حاصل کرنے کی خواہشمند

6S ماڈل میں فروخت، سروس، پرزہ جات اور سروے کے ساتھ دو نئی  سہولیات بھی شامل

روبوٹ صنعت کے لیے نیا سروس اور سپلائی ماڈل متعارف

لیزنگ سہولت میں نمائش، ایونٹس اور ایمرجنسی معائنہ شامل

آسان شرائط  کے  لیزنگ ماڈل سے کمپنیوں کے لیے روبوٹ کا استعمال سہل ہو گیا

سروس روبوٹس ہوٹلوں، فیکٹریز اور تحقیقی اداروں کی ضروریات پوری کریں گے

سینٹر میں حقیقی حالات کی مشق سے روبوٹس کی کارکردگی کی جانچ بھی کی جائے گی

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!