ہفتہ, اگست 2, 2025
انٹرنیشنلگنی بساؤ کے وزیر کی چین کے ساتھ مضبوط اقتصادی اور...

گنی بساؤ کے وزیر کی چین کے ساتھ مضبوط اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی ستائش

گنی بساؤ کے شہر سافم میں چینی کمپنی کی تعمیر کردہ شاہراہ پر گاڑیاں رواں دواں ہیں- (شِنہوا)

بساؤ(شنہوا)گنی بساؤ کے وزیر برائے معیشت، منصوبہ بندی اور علاقائی انضمام سورس سامبو نے چین کے ساتھ اپنے ملک کے مضبوط اقتصادی و تجارتی تعلقات کو سراہتے ہوئے انہیں عمدہ قرار دیا ہے۔

سامبو نے یہ بات چین اور پرتگیزی زبان بولنے والے ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے فورم (فورم مکاؤ )کے ایک مہمان وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفد  کی قیادت سیکرٹری جنرل جی شیان ژینگ کر رہے تھے۔

دورے میں فورم مکاؤ کے وفد نے گنی بساؤ کے قومی حکام اور مقامی کاروباری برادری کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور فورم کے فریم ورک کے تحت سرمایہ کاری کے مختلف مواقع اور تعاون کے منصوبے پیش کئے۔

جی شیان ژینگ نے کہا کہ گنی بساؤ کا یہ دورہ فورم مکاؤ کی طے شدہ سرگرمیوں کا حصہ ہے اور یہ چینی حکومت کے گنی بساؤ کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا مظہر ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!