ابو ظہبی: اسرائیل نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر یو اے ای میں اپنے سفارتی عملے کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ گروپوں بشمول حماس، حزب اللہ اور دیگر عالمی جہادی تنظیموں نے اسرائیلی مفادات کو نشانہ بنانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں، خصوصا یہودی تعطیلات اور ہفتہ وار عبادت کے دوران یو اے ای میں مقیم اسرائیلی و یہودی شہریوں کو ممکنہ حملوں کا نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہے۔
اسرائیل نے یو اے ای میں مقیم شہریوں کو سخت سفری انتباہ جاری کرتے ہوئے سفارتی عملے کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
