اتوار, اگست 3, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکایران۔پاک چین ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں شرکت کا خواہاں

ایران۔پاک چین ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں شرکت کا خواہاں

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاک چین ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں شرکت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہتے ہیں پاکستان سے دو طرفہ تجارت کا حجم 10ارب ڈالر تک پہنچے دونوں ممالک کے درمیان اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ ایران پاکستان اور چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں فعال شرکت کا خواہاں ہیں جس سے ایران کو یورپ سے جوڑنے کا موقع مل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کا مقصد تجارتی، اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا ہے، سرحدی منڈیاں اور رابطے باہمی تعاون کی نئی راہیں کھول سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران سرحدی سلامتی، علاقائی امن کے امور زیر بحث آئیں گے۔کوشش ہے دو طرفہ تجارت کا حجم 10ارب ڈالر تک پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ پاک ایران اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!