اسلام آباد: اے ٹی سی نے 26 نومبر احتجاج مقدمات میں غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے کر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ ہفتے کو اے ٹی سی اسلام آباد میں ڈیوٹی جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی رہنمائوں وکارکنان کیخلاف 26نومبر احتجاج مقدمات پر سماعت کی۔
ملزمان کے وکلا زاہد بشیر اور مرتضی طوری عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت تھانہ کھنہ مقدمہ میں 22ملزمان ،تھانہ آبپارہ مقدمے میں 21 ملزمان جبکہ تھانہ شہزاد ٹائون مقدمے میں کوئی ملزم پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے وارنٹ جاری کر دیئے۔
عدالت نے تھانہ آبپارہ مقدمے میں ملزمان میں چالان کے نقول تقسیم کرنے کے بعد سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی ، تھانہ کھنہ مقدمہ میں 5ستمبر جبکہ تھانہ شہزاد ٹائون مقدمے میں سماعت 8ستمبر تک ملتوی کر دی۔
