ہفتہ, اگست 2, 2025
پاکستانبلوچ اور پنجابی عوام کو لڑانے والے ایک ہی ہاتھ، ملکی بقاء...

بلوچ اور پنجابی عوام کو لڑانے والے ایک ہی ہاتھ، ملکی بقاء آئین، جمہوریت میں ہے، طاقت و جبر میں نہیں، جماعت اسلامی

لاہور: جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ بلوچ اور پنجابی عوام کو لڑانے والے ایک ہی ہاتھ ہیں ، ملکی بقا آئین، جمہوریت اور پرامن مزاحمت میں ہے، نہ کہ طاقت اور جبر میں۔ منصورہ میں حق دو بلوچستان تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے مارچ کے تمام مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروا دی ہے، باقاعدہ کمیٹی کے قیام کیلئے وزیر اعظم سطح پر پیش رفت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات کسی کے اشارے پر نہیں بلکہ خالصتا عوامی مفاد میں ہوئے ،حکومت نے ہمارا کوئی مطالبہ مسترد نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے وزراء کیساتھ لاہور میں مذاکرات ہوئے جس کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے باضابطہ کمیٹی بھی نوٹیفائی کی گئی، مذاکراتی عمل میں سول سوسائٹی، لاہور ہائیکورٹ بار اور دیگر طبقات نے مثبت کردار ادا کیا۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر عوام کی تضحیک کیخلاف اقدامات کئے جائیں اور بلوچستان میں ماہی گیری و تجارت جیسے مسائل کو فوری حل کیا جائے۔

اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ ہم نے 25جولائی کو کوئٹہ سے اسلام آباد مارچ کا آغاز کیا، ہمارا مقصد کسی سے تصادم نہیں تھا، ہم پاکستان کے آئین اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، فساد نہیں پھیلاتے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں چیک پوسٹوں، بارڈر بندش، معدنیات میں مقامی شمولیت اور پینے کے پانی جیسے بنیادی مسائل پر بات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ اور پنجابی عوام کو لڑانے والے ایک ہی ہاتھ ہیں ،پاکستان کی بقا آئین، جمہوریت اور پرامن مزاحمت میں ہے، نہ کہ طاقت اور جبر میں۔انہوں نے کہا کہ اگر 6ماہ میں حکومت نے وعدوں پر عمل نہ کیا تو دوبارہ کوئٹہ سے اسلام آباد مارچ ہوگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!