ہفتہ, اگست 2, 2025
پاکستانعمران خان کے بیٹے مرضی سے آئینگے، والد سے ملنا، آواز بلند...

عمران خان کے بیٹے مرضی سے آئینگے، والد سے ملنا، آواز بلند کرنا ان کا حق ہے، سلمان اکرم راجہ

پشاور: سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹے اپنی مرضی سے آئینگے، والد سے ملنا، آواز بلند کرنا ان کا حق ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بھارت نے علی امین کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا، انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔ انہوں نے کہا کہ باتوں کو غط رنگ دینا دشمنوں کا شیوہ ہے، اس کا حصہ نہیں بننا چاہئے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علی امین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر دہشتگرد کا پیچھا کریں گے، ملک سے دہشت گردی ختم کریں گے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے اپنی مرضی سے آئیں گے، والد سے ملنا اور آواز بلند کرنا ان کا حق ہے ، اگر بانی کے بیٹوں کو گرفتار کیا گیا تو پوری دنیا کے سامنے تماشا بنے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!