ہفتہ, اگست 2, 2025
پاکستانکراچی، وکیل شمس الاسلام کے قتل کا مقدمہ درج، 6رکنی تحقیقاتی کمیٹی...

کراچی، وکیل شمس الاسلام کے قتل کا مقدمہ درج، 6رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم

کراچی: کراچی میں قتل ہوئے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا مقدمہ درج کر کے 6رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق درخشاں تھانے میں خواجہ شمس الاسلام کے بھائی کی مدعیت میں درج مقدمے میں7افراد کو نامزد کرتے ہوئے دہشت گردی، قتل سمیت دیگر دفعات مقدمے میں شامل کی گئی ہیں۔

قتل کیس پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ، ایس ایس پی کیماڑی 6رکنی کمیٹی کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں۔

واضح رہے خواجہ شمس الاسلام یکم اگست کو ڈی ایچ اے فیز 6میں ایک جنازے میں بیٹے کے ہمراہ شرکت کیلئے آئے تھے کہ قمیض شلوار پہنے مسلح ملزم نے ان پر فائرنگ کی اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص نے چہرے پر ماسک لگا رکھا تھا۔پولیس حکام کے مطابق سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کے ملزم کی شناخت عمران خان آفریدی کے نام سے ہوئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!