کوئٹہ: بلوچستان میں امن وامان کے پیش نظر 15روز کیلئے دفعہ 144کا نفاذ کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش، 5یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، دھرنے اور ریلیوں، مردوں کے نقاب کرنے اور منہ ڈھانپے اور گاڑیوں پر کالے شیشے لگانے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔
