ہفتہ, اگست 2, 2025
انٹرنیشنلنیپال چین کے ساتھ وقت کی آزمودہ دوستی کو قدر کی نگاہ...

نیپال چین کے ساتھ وقت کی آزمودہ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،وزیراعظم

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں نیپالی وزیراعظم کے پی شرما اولی نیپال اور چین کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے استقبالیہ تقریب سے  خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)

کھٹمنڈو(شِنہوا)نیپال چین کے ساتھ "وقت کی آزمودہ دوستی” کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

نیپال کے وزیرِاعظم کے پی شرما اولی نے نیپال اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ استقبالیہ تقریب میں کہا کہ گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران نیپال اور چین کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں جو باہمی اعتماد پر مبنی اور مشترکہ اقدار کی رہنمائی میں فروغ پاتے رہے ہیں۔

نیپالی وزیراعظم نے کہا کہ نیپال ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے کاربند ہے اور چین نے ہمیشہ نیپال کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سیاسی آزادی کا احترام کیا ہے۔

اولی نے مزید کہا کہ نیپال چین کے ساتھ آزمودہ دوستی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے جو کہ قریبی ہمسایہ ہونے کے علاوہ قابل اعتماد ترقیاتی شراکت دار بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیپال دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے، باہمی روابط کو گہرا کرنے اور باہمی فائدے کے لئے نئے مواقع پیدا کرنے کے ذریعے ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

اولی نے چین کی قومی ترقی کی کوششوں میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں کہا کہ یہ کامیابیاں نہ صرف چین کے لئے فائدہ مند ہیں بلکہ علاقائی استحکام اور عالمی ترقی میں بھی معاون ہیں۔

نیپال میں چین کے سفیر چھن سونگ نے استقبالیہ سے خطاب میں کہا کہ دونوں ممالک نے گزشتہ 70 برسوں میں ایک مضبوط باہمی اعتماد قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلیوں اور چیلنجز سے بھرپور دنیا میں چین نیپال کے ساتھ اعلیٰ سطح کے روابط کو مضبوط بنانے، باہمی سیاسی اعتماد کو گہرا کرنے اور عالمی سطح پر ایک دوسرے کے کلیدی مفادات کی پرزور حمایت کے لئے تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!