ہفتہ, اگست 2, 2025
تازہ ترینامریکی سائبر حملوں پر چین سائبر سیکیورٹی کے لیے ضروری اقدامات کرے...

امریکی سائبر حملوں پر چین سائبر سیکیورٹی کے لیے ضروری اقدامات کرے گا، وزارت خارجہ

چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چین اپنی سائبر سکیورٹی کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چین اپنی سائبر سکیورٹی کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔

چائنہ سائبر سکیورٹی ایسوسی ایشن نے 2 ایسے واقعات کی تفصیلات جاری کی ہیں جن میں امریکی حکومت نے جرمنی، جمہوریہ کوریا، سنگاپور اور نیدرلینڈز کو استعمال کرتے ہوئے چین کے خلاف سائبر حملے کئے۔

ایک متعلقہ سوال کے جواب میں ترجمان گو جیاکن نے یومیہ نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ چین پر شروع کئے گئے امریکی حکومت کے بدنیتی پر مبنی سائبر حملوں کا تازہ ترین ثبوت ہے اور ایک بار پھر یہ ظاہر کرتا ہے کہ امریکہ چین کو درپیش سب سے بڑا سائبر خطرہ ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ امریکہ نے یہ بدنیتی پر مبنی آن لائن سرگرمیاں اپنے یورپی اور ایشیائی اتحادیوں کو اسپرنگ بورڈ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے انجام دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین ہمیشہ اس موقف پر قائم رہا ہے کہ سائبر سکیورٹی تمام ممالک کے لئے ایک مشترکہ چیلنج ہے جس سے مکالمے اور تعاون کے ذریعے نمٹا جانا چاہیے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!