ہفتہ, اگست 2, 2025
تازہ ترینچین کے مرکزی بینک کا دوسری ششماہی میں جدت اور کھپت کے...

چین کے مرکزی بینک کا دوسری ششماہی میں جدت اور کھپت کے لئے مضبوط تر حمایت کا اعادہ

چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں وےننگ کی یو ہوئی میاؤ خودمختار کاؤنٹی میں شمسی بجلی گھر میں زرعی استعمال کے لئے نصب فوٹو وولٹک پینلز کا منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین کے مرکزی بینک نے سال کی دوسری ششماہی میں اعتدال پسند نرم مالیاتی پالیسی کے نفاذ میں تیزی لانے اور سائنسی و تکنیکی جدت اور صارفین کی کھپت کی حمایت کو مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

سال کے وسط میں ہونے والے اجلاس میں پیپلز بینک آف چائنہ(پی بی او سی) نے کہا کہ اقتصادی ترقی، شعبہ جاتی تبدیلی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے مالیاتی معاونت میں سال 2025 کے آغاز سے اضافہ ہوا ہے۔

جون کے اختتام تک ٹیکنالوجی، ماحول دوست ترقی اور بزرگوں کی نگہداشت کے شعبوں میں دئیے گئے قرضوں میں گزشتہ سال بالترتیب 12.5 فیصد، 25.5 فیصد اور 43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پی بی او سی نے کہا کہ وہ رقم کی فراوانی یقینی بنانے، مناسب کریڈٹ نمو کی معاونت کرنے اور مالیاتی پالیسیوں کی موثر ترسیل کو مضبوط بنانے کے لئے مالیاتی پالیسیوں کے مختلف ٹولز کا استعمال جاری رکھے گا۔

پی بی او سی کے مطابق مقامی حکومتوں کے قرضوں کے خطرات کو کم کرنے، خطرات کی نگرانی اور میکروپروڈنشل نگرانی کو بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!