اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبیجنگ کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ گرمیوں کے سفر کے مصروف...

بیجنگ کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ گرمیوں کے سفر کے مصروف سیزن کے لئے تیار

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بیجنگ داشنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک غیر ملکی سیاح کسٹمز  کے لوازمات انجام دے رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے دارالحکومت کے سب سے بڑے ہوائی اڈےبیجنگ داشنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے نے جولائی تا اگست کے مصروف گرمائی سفری سیزن کے دوران 95 لاکھ 20 ہزارسے زائدمسافروں کی آمدورفت کی پیش گوئی کی ہے۔

یکم جولائی سے 31 اگست تک ہوائی اڈہ تقریباً 60 ہزار 400 پروازوں کو سنبھالنے کی توقع کر رہا ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 4.18 فیصد کا اضافہ ہے۔ مسافروں کی تعداد 95 لاکھ 20 ہزار رہنے کا امکان ہے جو 2024 کے مقابلے میں 4.41 فیصد زائد ہے۔ فضائی سفر میں سب سے زیادہ رش 5 اگست کو متوقع ہے جس میں ایک  ہزار 31 پروازیں اور ایک لاکھ 70 ہزار500 مسافروں کا دارالحکومت کے اس ہوائی مرکز سے گزرنے کا امکان ہے۔

مسافروں کی تعداد میں یہ اضافہ تفریحی سفر، خاندانی ملاقاتوں اور خاندانی دوروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے ہے۔ اندرون ملک مشہور روٹس لوگوں کو  چین کے شمال مشرقی اور جنوب مغربی علاقوں میں ٹھنڈے موسم کے مقامات کے ساتھ ساتھ سیاحتی مقامات کے ساتھ جوڑیں گے۔ بین الاقوامی مسافر جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی ایشیا کی قلیل المدتی منزلوں کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ لندن، ماسکو اور ایمسٹرڈیم جیسے یورپی شہروں میں بھی بکنگ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ویزا کی آسان پالیسیوں نے سرحد پار سیاحت کو فروغ دیا ہے۔ گرمیوں کے عرصے کے دوران داشنگ ہوائی اڈہ کو روزانہ تقریباً 100 بین الاقوامی پروازوں اور 17 ہزار سرحد پار دوروں کی  توقع ہے۔ جنوری سے اب تک ہوائی اڈے نے 27 لاکھ سے زائد بین الاقوامی مسافروں کو سہولت فراہم کی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!