اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلبیلجیئم اور چین کا تعلقات بڑھانے اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے...

بیلجیئم اور چین کا تعلقات بڑھانے اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے کا عزم

بیلجیئم کے وزیراعظم بارٹ ڈی ویور برسلز میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے مصافحہ کر رہے ہیں-(شِنہوا)

برسلز(شِنہوا)بیلجیئم کے وزیراعظم بارٹ ڈی ویور نے برسلز میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے چین کے ساتھ تعلقات کو گہرا کرنے اور باہمی اعتماد کو بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔

ڈی ویور نے کہا کہ بیلجیئم اور چین کے درمیان تبادلوں کی طویل تاریخ ہے جن میں مقامی سطح پر دوستانہ رابطے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیلجیئم یورپ-چین تعاون میں اہم دروازے کا کردار ادا کرتا ہے۔

اپنے متعدد چینی دوروں کا حوالہ دیتے ہوئے ڈی ویور نے کہا کہ وہ چین کی ترقیاتی کامیابیوں سے انتہائی متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ نظریات مختلف ہونے کے باوجود موجودہ پیچیدہ جغرافیائی سیاسی منظر نامے میں تبادلے کو بڑھانا اور باہمی اعتماد قائم رکھنا انتہائی اہم ہے۔

ڈی ویور نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بیلجیئم ایک چین کی پالیسی پر کاربند ہے اور اس موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

وانگ یی جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، نے یورپی یونین کے بانی رکن اور اس کے صدر دفتر کے میزبان کی حیثیت سے یورپی انضمام کے عمل اور چین-یورپی یونین تعلقات میں بیلجیئم کے منفرد کردار کو اجاگر کیا۔

وانگ نے کہا کہ چین بیلجیئم کی نئی حکومت کی عقلی اور عملی چین پالیسی کو سراہتا ہے۔ چین بیلجیئم کے ساتھ روایتی دوستی کو آگے بڑھانے اور دوطرفہ دوستانہ تعاون کی شراکت داری کو مستحکم اور مسلسل فروغ دینے کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!