اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کےجنوبی صوبے کاموسم گرما کی سیاحت کے لئے 4 کروڑ یوآن...

چین کےجنوبی صوبے کاموسم گرما کی سیاحت کے لئے 4 کروڑ یوآن سبسڈیز فراہم کرنے کا اعلان

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر سانیا میں سیاح کشتیوں میں تفریح کررہے ہیں-(شِنہوا)

ہائیکو(شِنہوا)چین کے جنوبی جزیرہ صوبے ہائی نان نے موسم گرما کی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے مہم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت موسمی سیاحتی اخراجات بڑھانے کے لئے 4 کروڑ یوآن (تقریباً 55لاکھ 90 ہزارامریکی ڈالر) کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

ہائی نان کے صوبائی محکمہ سیاحت، ثقافت، ریڈیو، ٹیلی وژن اور کھیل کے مطابق یہ مہم جولائی سے ستمبر تک جاری رہے گی اور اس کے تحت صوبے میں آمد و رفت، رہائش، سیاحتی مقامات کے ٹکٹ اور کھانے پینے کے اخراجات میں اعانت کے لئے مخصوص سبسڈی دی جائے گی۔

سیاح مخصوص آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنی قابل قبول رسیدیں اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد 150 یوآن سے لے کر3 ہزار 60 یوآن تک کی سبسڈی براہ راست سیاحوں کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی۔

ہائی نان میں اس موسم گرما کے دوران 100 سے زائد ثقافتی، سیاحتی اور کھیلوں کے ایونٹس منعقد کئے جائیں گے جن میں میلے، براہ راست فن کے مظاہرے اور کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں تاکہ جزیرے کی متنوع خوبصورتی کو اجاگر کیا جا سکے۔

سال بھر سورج کی روشنی اور صاف ستھری ساحلی پٹیوں کے لئے مشہور ہائی نان اپنے سیاحتی شعبے کو دوبارہ زندہ کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ چین کا ہدف ہے کہ 2035 تک اس صوبے کو عالمی سطح پر بااثر سیاحتی اور صارف منڈی میں تبدیل کیا جائے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!