بدھ, جولائی 30, 2025
پاکستانقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے سوشل میڈیا پالیسی میں تبدیلی کا سرکلر جاری

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے سوشل میڈیا پالیسی میں تبدیلی کا سرکلر جاری

اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان کی کارروائی کو منظم رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پالیسی میں تبدیلی کا سرکلر جاری کر دیا ۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سےجاری سرکلر کےمطابق کوئی بھی رکن اب میڈیا ونگ سے براہ راست ویڈیو یا تصویر حاصل نہیں کر سکےگا،تمام ارکان کو ویڈیوز،تصاویر اسمبلی کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سےحاصل کرنا ہوں گی۔

ایوان کی کارروائی کی منتخب تصاویر صرف قومی اسمبلی کے فیس بک پیج پر شیئرکی جائیں گی،ارکان کو آئندہ انفرادی طور پر میڈیا کوریج کی سہولت میسر نہیں ہو گی ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!