منگل, اگست 19, 2025
انٹرنیشنلچینی سرمایہ کار بنگلہ دیش کو اپنا گھر اور پیداواری مرکز بنائیں،سربراہ...

چینی سرمایہ کار بنگلہ دیش کو اپنا گھر اور پیداواری مرکز بنائیں،سربراہ بنگلہ دیشی عبوری حکومت

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس ڈھاکہ میں تجارت وسرمایہ کاری کے بارے میں چین بنگلہ دیش کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)

ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے چینی سرمایہ کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کو اپنا گھر اور پیداواری مرکز بنائیں۔

چین-بنگلہ دیش سرمایہ کاری اور تجارت کانفرنس سے اپنے خطاب کے دوران محمد یونس نے کہا کہ چینی کمپنیاں پیداوار میں مہارت رکھتی ہیں اور بنگلہ دیش ان کا شراکت دار بننا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عبوری حکومت اصلاحات کے نفاذ، سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے، ضوابط  کو آسان بنانے اور کاروباری سرگرمیوں کے لئے سازگار ماحول یقینی بنانے میں ثابت قدم رہی ہے۔

محمد یونس نے چینی سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ ٹیکسٹائل، وسائل، دواسازی، زرعی پیداواری عمل، ماہی گیری، خوراک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بنگلہ دیش کے وسیع مواقع کا جائزہ لیں۔

کانفرنس میں چینی اور بنگلہ دیشی کاروباری اداروں اور تجارتی تنظیموں کے 400 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!