چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے بورتالہ منگولین خودمختار پریفیکچر میں سیاح سیرام جھیل کی سیر کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)
ارمچی(شِنہوا)چینی محققین نے تیان شان پہاڑوں کے آبی وسائل کے پانی کے بہاؤ کے اعدادوشمارجاری کئے ہیں جو وسطی ایشیائی دریاؤں کے اہم علاقوں میں شمار ہوتے ہیں۔
یہ تحقیق چینی اکیڈمی آف سائنسز کے سنکیانگ انسٹی ٹیوٹ آف ایکولوجی اینڈ جیوگرافی کے محققین کی سربراہی میں کی گئی جسے سائنٹیفک ڈیٹا جریدے میں شائع کیا گیا ہے۔
اس میں تیان شان پہاڑوں میں 56 آبی ذخائر کے روزانہ کی بنیاد پر پانی کے بہاؤ اور 89 آبی وسائل کے ماہانہ کی بنیاد پر اعدادوشمار کو مرتب کیا گیا ہے۔ محققین نے اندرون و بیرون ملک نگران مراکز کے اعدادوشمار کو یکجا کر کے پانی کے بہاؤ کے مشاہدات کا ازسر نو جائزہ لیا۔
تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ تیان شان کےپانی کے بہاؤ میں مجموعی طور پر بڑھنے کا رجحان پایا گیا، جو خاص طور پر 1990 سے 2019 کے درمیان زیادہ نمایاں تھا۔ جغرافیائی طور پر مغرب اور جنوب میں زیادہ پانی کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مشرق اور شمال میں کم رہا۔
اس تحقیق کے پہلے مصنف لی شوائی نے کہا کہ تیان شان کے علاقے میں اعدادوشمار کی کمی اور زمین پر پانی کے سائنسی مطالعے کے پیچیدہ حالات کی وجہ سے بہنے والے پانی کی طویل مدتی اور مکمل پیمائش ابھی تک دستیاب نہیں ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link