منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینتائیوان میں ڈی پی پی کی پالیسیوں کے خلاف ہزاروں افراد کا...

تائیوان میں ڈی پی پی کی پالیسیوں کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

چین کے جنوب مشرقی تائیوان کے شہر تائپے میں شیانگ شان پہاڑ سے تائپے 101 بلندوبالا عمارت کا منظر-(شِنہوا)

تائی پے(شِنہوا)عالمی یوم مزدور کے موقع پر ہزاروں افراد نے تائپے کے وسطی علاقے میں جمع ہو کر ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی (ڈی پی پی) کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا اور مزدوروں کی بہتر فلاح و بہبود کا مطالبہ کیا۔

احتجاج تائیوان کے رہنما کے دفتر کی عمارت کے سامنے ہوا۔ اس میں صحت، ہوابازی، بینکاری، ریلوے، ڈاک، پولیس اور فائر فائٹنگ سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔

مظاہرین تائپے، نیو تائپے، تاؤیوآن، کاؤسیونگ اور تائی نان سمیت جزیرے کے مختلف حصوں سے سفر کر کےآئے جو "ظلم بند کرو، حقوق یقینی بناؤ” کے نعرے لگا رہے تھے۔

تقریباً 100 مزدور یونینز نے اس ریلی میں شرکت کی جن میں لیبر رائٹس ایسوسی ایشن اور تائیوان الیکٹرک پاور ورکرز یونین شامل تھیں۔

تائیوان میں لیبر پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل وانگ وو لانگ نے کہا کہ تائیوان کے مزدوروں کے لئے خاص طور پر اس صورتحال میں آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف میں امن ضروری ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے نوجوان جنگ کے میدان میں جائیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!