اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینمکاؤ کی بندرگاہ پر مئی کی تعطیلات کے پہلے دن نیا ریکارڈ...

مکاؤ کی بندرگاہ پر مئی کی تعطیلات کے پہلے دن نیا ریکارڈ قائم

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی کے علاقے ہینگ چِھن میں گوانگ ڈونگ-مکاؤ سرکاری سروس سنٹر کے تعاون زون کے عملے کی ایک رکن مکاؤ حکومت کی سیلف سروس سہولیات متعارف کرارہی ہے-(شِنہوا)

مکاؤ(شِنہوا)چین کے یوم مزدور کی تعطیلات کے پہلے دن مکاؤ کی جانب واقع ہینگ چھن بندرگاہ نے آمدورفت اور مجموعی سرحد پار نقل و حرکت کے لحاظ سے نئے یومیہ ریکارڈ قائم کئے جس سے مکاؤ اور چائنیز مین لینڈ کے درمیان بڑھتا ہوا سفری رجحان ظاہر ہوتا ہے۔

مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے(ایس اے آر) کی پبلک سکیورٹی پالیسی فورس(سی پی ایس پی) کے مطابق جمعرات کو مکاؤ ایس اے آر میں آمد اور روانگی کی مجموعی تعداد تقریباً 7 لاکھ 31 ہزار رہی جن میں سے تقریباً ایک لاکھ 77 ہزار مسافر مکاؤ میں داخل ہوئے۔ ہینگ چھن بندرگاہ سے 56 ہزار افراد کی آمد ہوئی اور ایک لاکھ 4 ہزار افراد کی آمد و روانگی ریکارڈ کی گئی۔ یہ دونوں اعدادوشماراس بندرگاہ کی اب تک کی یومیہ بلند ترین تعداد ہے۔

اسی روز سی پی ایس پی نے مکاؤ کے مشہور سیاحتی مقام ’سینٹ پالز کے آثار قدیمہ‘ کے گرد لوگوں کے ہجوم کو قابو میں رکھنے کے اقدامات نافذ کئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!