پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین نے پودوں کی نئی اقسام کے تحفظ سے متعلق قواعد وضوابط...

چین نے پودوں کی نئی اقسام کے تحفظ سے متعلق قواعد وضوابط پر نظرثانی کردی

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں شنگھائی فیملی ہارٹیکلچر نمائش میں رکھے گئے پودوں کا منظر-(شِنہوا)

 بیجنگ(شِنہوا)چین نے پودوں کی نئی اقسام کے تحفظ کو مضبوط بنانے اور بیج کی صنعت میں جدت کی حوصلہ افزائی کے لئے نظر ثانی شدہ قواعد و ضوابط جاری کئے ہیں۔

وزیراعظم لی چھیانگ نے نئے قواعد و ضوابط کے نفاذ کے لئے ریاستی کونسل کے حکم نامے پر دستخط کئے جو یکم جون سے نافذ العمل ہوں گے۔

قواعد و ضوابط کے مطابق پودوں کی نئی اقسام سے مراد وہ ہیں جو مصنوعی طور پر اگائی گئی ہوں یا دریافت شدہ جنگلی پودوں سے تیار کی گئی ہوں اور جن کی خصوصیات میں جدت، امتیاز، یگانگت اور استحکام شامل ہو جبکہ انہیں ایک موزوں نام بھی دیا گیا ہو۔

تخلیقی، جملہ حقوق اور ٹریڈ مارک کی طرح پودوں کی نئی اقسام بھی ملکیتی حقوق دانش کے زمرے میں آتے ہیں۔

لکڑی اور بیل دار پودوں کے لئے تحفظ کی مدت 20 سے 25 سال اور دیگر پودوں کے لئے 15 سے 20 سال تک بڑھا دی گئی ہے۔

چین نے 1997 میں پودوں کی نئی اقسام کے تحفظ سے متعلق قواعد و ضوابط نافذ کئے۔ یہ قواعد و ضوابط پر تیسری نظر ثانی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!