پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینبحیرہ جنوبی چین میں ماہی گیری پر سالانہ پابندی کا آغاز

بحیرہ جنوبی چین میں ماہی گیری پر سالانہ پابندی کا آغاز

چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر چھیونگ ہائی میں تان مین بندرگاہ پر ماہی گیروں کی کشتیاں لنگر انداز ہیں-(شِنہوا)

گوانگ ژو(شِنہوا)جنوبی بحیرہ چین کے شمالی 12ویں عرض بلد کے شمال میں واقع پانیوں میں جمعرات کی دوپہر سے ماہی گیری پر ساڑھے 3 ماہ کی سالانہ پابندی کا آغاز ہوگیا ہے۔

چائنہ کوسٹ گارڈ کی جنوبی بحیرہ چین کی شاخ نے گوانگ ڈونگ، گوانگشی اور ہائی نان میں سمندری ماہی گیری کے قانون نافذ کرنے والے محکموں اور تحفظ عامہ کے حکام کے ساتھ مل کر جنوبی بحیرہ چین میں ماہی گیری پر 2025 کی پابندی کے لئے ایک خصوصی قانون نافذ کرنے کی مہم شروع کی ہے  تاکہ اس کی موثر طریقے سے عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

ماہی گیری پر پابندی کے آغاز سے قبل ٹاسک فورسز نے ماہی گیری کی کشتیوں پر جا کر اور گودیوں پر گشت کر کے مقامی ماہی گیروں کو متعلقہ قوانین اور ضوابط سے آگاہ کیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تمام کشتیاں بندرگاہ پر واپس آگئی ہیں، تمام عملہ ساحل پر آ گیا ہے اور ماہی گیری کے تمام جال محفوظ کر لئے گئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے جہاز بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں تاکہ پابندی کے آغاز سے ہی متعلقہ پانیوں میں سخت نگرانی قائم کی جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!