اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں معیاری افریقی مصنوعات کا آن لائن خریداری سیزن شروع

چین میں معیاری افریقی مصنوعات کا آن لائن خریداری سیزن شروع

چین کے وسطی صوبہ ہونان کے شہر چھانگ شا میں افریقہ کی معیاری مصنوعات کی آن لائن خریداری کا موسم پیر کے روز شروع ہو گیا ہے۔

جون تک جاری رہنے والے خریداری کے اس موسم کا اہتمام چوتھی چین افریقہ اقتصادی و تجارتی نمائش سے قبل کیا گیا ہے۔ یہ نمائش 12 سے 15 جون تک چھانگ شا میں منعقد ہو گی۔

اس عرصے کے دوران معیاری افریقی سامان کو آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے فروخت اور فروغ دیا جائے گا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): وو لیان بین، ڈپٹی جنرل منیجر، چھانگ شا ژوروئی کنسلٹنگ کمپنی لمیٹڈ

’’ ہمارا صابن کینیا سے آیا ہے۔ اس میں استعمال ہونے والے تمام اجزاء کینیا کے پہاڑی علاقوں میں اگنے والے مقامی پودوں سے حاصل کئے جاتے ہیں۔ یہ پودے 3 ہزار میٹر سے زیادہ بلندیوں سے لے کر نچلے پہاڑی خطوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔ مکمل طور پر ہاتھ سے تیار کردہ صابن بنانے میں پودوں سے حاصل اجزاء کے ساتھ ساتھ مقامی طور پر نکالا گیا ضروری تیل بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اس برانڈ کو چین کی منڈی میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔‘‘

چھانگ شا کے مشہور خریداری اضلاع میں پوپ اپ اسٹورز کا قیام اور کنوینینس اسٹورز میں مخصوص سیکشنز کی تخلیق بھی آف لائن کوششوں میں شامل ہے۔

سوشل میڈیا پر اثر و رسوخ رکھنے والی شخصیات کو مدعو کیا جاتا ہے کہ وہ لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے مصنوعات کے آن لائن فروغ میں حصہ لیں۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): یانگ یی، جنرل منیجر، ہونان یوفی انڈسٹریل انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ

’’ یہ پوپ اپ اسٹور 7 افریقی ممالک سے آئی مصنوعات کو یکجا کرتا ہے۔ رواں برس ہم 3 اہم شعبوں پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔ پہلا شعبہ ثقافتی اور تخلیقی مصنوعات، دوسرا صحت و تندرستی کے غذائی اجزاء جبکہ تیسرا دستکاری کا شعبہ ہے۔‘‘

چھانگ شا، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!