اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے بلند ترین پن بجلی گھر نےایک سال میں 3.5 ارب...

چین کے بلند ترین پن بجلی گھر نےایک سال میں 3.5 ارب کلو واٹ آور بجلی پیدا کی

چین کے شمال مغربی صوبہ چھنگ ہائی میں ہائی نان تبتی خود مختار پریفیکچر میں مائردانگ پن بجلی گھر کا ایک منظر۔(شِنہوا)

شی ننگ (شِنہوا) صوبہ چھنگ ہائی میں دریائے زرد کے بالائی علاقے میں واقع مائر دانگ پن بجلی گھر کا پہلا یونٹ ایک برس قبل گرڈ سے منسلک کیا گیا تھا جس کے بعد سے اس نے 3.5 ارب کلوواٹ آوربجلی پیدا کی ہے۔

چین کے شمال مغربی چھنگ ہائی میں 3 ہزار 300 میٹر کی اوسط بلندی پر واقع اس اسٹیشن کی نصب شدہ مجموعی گنجائش 23 لاکھ 20 ہزار کلوواٹ ہے۔ اور یہ "مغرب تا مشرق بجلی کی ترسیل” منصوبے میں بجلی کی فراہمی کا ایک بڑا ادارہ ہے۔

گزشتہ برس کے اختتام تک پن بجلی گھر کے تمام 5 یونٹس بجلی کی پیداوار کے لئے مکمل طور فعال ہوچکے ہیں۔

اس سے پیدا شدہ صاف بجلی سے تقریباً 10 لاکھ 70 ہزار ٹن معیاری کوئلے کی بچت ہوئی اور تقریباً 39 لاکھ 80 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کم ہوا۔

اسٹیشن کے آپریٹر چائنہ انرجی انویسٹمنٹ کارپوریشن نے پن بجلی گھر میں قابل تجدید توانائی کے وافر وسائل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 کروڑ 11 لاکھ 20 ہزار کلوواٹ کی طے شدہ مجموعی تنصیب شدہ گنجائش کے ساتھ پن بجلی ، ہوا، شمسی توانائی اور توانائی کو ذخیرہ کرنے والا ایک مربوط صاف توانائی کی پیداوار کا کمپلیکس تیار کیا ہے۔

اس کی بجلی کی اوسط سالانہ پیداوار 48 ارب کلوواٹ آور تک پہنچنے کی توقع ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!