کروشین ماہر نے چینی سینما کی کامیابی کو خوب سراہا ہے۔انہوں نےریکارڈ توڑ کامیابیاں سمیٹنے والی فلم ’’نی جا 2‘‘ کی کامیابی کی وجہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور ثقافتی ورثے کے امتزاج کو قرار دیا ہے۔
’’نی جا2‘‘عالمی سطح پر اب تک پانچویں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن چکی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ(کروشین ):برانکو بالون، صدر،ادارہ کروشین۔چائنہ دوستی برائے ثقافتی، سائنسی و اقتصادی تعاون
’’مجھے یقین ہے کہ چینی سینما کی کامیابی میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور بھرپور ثقافتی ورثے کے منفرد امتزاج کا اہم کردار ہے۔ یہ فلم محض تفریح ہی نہیں بلکہ ایک پوری کہانی پیش کرتی ہے۔
اس فلم کو دیکھتے ہوئے ہم چینی ثقافت، فلسفہ اور تاریخ کا بھی مطالعہ کر رہے ہوتے ہیں۔
چین نے جس طرح اقتصادی ترقی میں حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کی ہیں اسی طرح فلمی صنعت میں بھی بے پناہ ترقی کی ہے۔
چین عالمی سینما میں ایک مضبوط کردار کے طور پر ابھرا ہے۔ اس کامیابی کے پیچھے جدید ٹیکنالوجی اور گہری ثقافتی جڑوں کے طاقتور امتزاج کا ہاتھ ہے۔
میرا یقین ہے کہ یہ بہت سی فلموں کے مرکزی نقطہ، چینی افسانے کی کامیابی کی کلید ہے۔ یہ ایک لامتناہی خزانہ ہے جو غیر معمولی کہانیوں، افسانوں اور معرفت کی داستانوں سے بھرا ہوا ہے۔‘‘
زغرب سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link