اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلمشکلات کے باوجود یوکرین معاملے پر روس۔امریکہ بات چیت جاری ہے، کریملن

مشکلات کے باوجود یوکرین معاملے پر روس۔امریکہ بات چیت جاری ہے، کریملن

روس، ماسکو میں کریملن کا بیرونی منظر۔ (شِنہوا)

ماسکو (شِنہوا) کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس اور امریکہ یوکرین تنازع حل کرنے کے لئے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے اسے ایک ’’پیچیدہ مسئلہ‘‘ بھی قرار دیا۔

پیسکوف نے یومیہ بریفنگ میں امریکہ سے جاری امن مذاکرات میں خاطر خواہ پیشرفت نہ ہونے کی صورت میں روس کے تیل کی صنعت پر اضافی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک بہت ہی پیچیدہ مسئلہ ہے۔ یوکرین تنازع حل کرنے کے لئے مزید کوششیں درکار ہیں۔

اس سے قبل منگل کو روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریاب کوف نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ روس یوکرین سے متعلق امریکی تجویز کو سادہ انداز میں قبول نہیں کرسکتا کیونکہ وہ تنازع کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے میں روس کے مطالبات کو پورا نہیں کرتی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!