اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی سفارت خانے کی جانب سے میانمار ریڈ کراس سوسائٹی کو نقد...

چینی سفارت خانے کی جانب سے میانمار ریڈ کراس سوسائٹی کو نقد امداد فراہم کر دی گئی

چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے دے ہونگ دائی اور جنگ پو خودمختار پریفیکچر کے شہر مانگ شی کے دے ہونگ مانگ شی ہوائی اڈے پر عطیہ کردہ طبی سامان دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

یانگون (شِنہوا)میانمار میں چینی سفارت خانے نے میانمار ریڈ کراس سوسائٹی کو15 لاکھ یوآن (2 لاکھ 6 ہزار700 امریکی ڈالر) کی نقد امداد فراہم کی ہے۔

وزیر قونصلر کاؤ جنگ نے میانمار ریڈ کراس سوسائٹی کے صدر میو نیونٹ سے ملاقات کرتے ہوئے ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنہ کی جانب سے نقد امداد ان کے حوالے کی۔

کاؤ نے کہا کہ چین جمعہ کے روز آنے والے 7.9 شدت کے زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر میانمار کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا بھی اظہار کر تا ہے۔

کاؤ کے مطابق چینی حکومت نے میانمار کو 10 کروڑ یوآن کی ہنگامی انسانی ہمدردی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کئی چینی امدادی ٹیمیں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں کام کررہی ہیں۔

کاؤ نے کہا کہ ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنہ کی امداد ایک بار پھر میانمار کے عوام کے ساتھ چینی عوام کی گہری دوستی کو ظاہر کرتی ہے۔

میو نیونٹ نے فوری امداد بھیجنے اور میانمار کے عوام کی مدد کے لئے آگے آنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

میو نیونٹ نے کہا کہ میانمار ریڈ کراس سوسائٹی مشکلات پر قابو پانے اور جلد از جلد اپنے وطن کی تعمیر نو میں چین کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرنے کو تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!