اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترین8ویں ڈیجیٹل چائنہ سمٹ ڈیٹا معیشت کو فروغ دے گی

8ویں ڈیجیٹل چائنہ سمٹ ڈیٹا معیشت کو فروغ دے گی

چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے فوژو شہر میں 7ویں ڈیجیٹل چائنہ سمٹ کا منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) 8ویں ڈیجیٹل چائنہ سمٹ 29 سے 30 اپریل تک چین کے جنوب مشرقی صوبے  فوجیان  کے فوژو میں منعقد ہوگی۔ یہ ڈیجیٹل شعبے میں مضبوط ترقی کے دوران ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کی کامیابیوں کی نمائش کرے گی ۔

قومی اعداد و شمار انتظامیہ کے سربراہ لیو لی ہونگ نے ریاستی کونسل کے اطلاعاتی دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا  کہ اس سمٹ کا مقصد ڈیٹا کے استعمال میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا اور مارکیٹ پر مبنی قدر کی تخلیق کا احساس کرنا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوا ہے کہ چین کی ڈیجیٹل صنعت نے 2024 میں 350  کھرب  یوآن (تقریباً 49 کھرب امریکی ڈالر) کی کاروباری آمدنی حاصل کی ۔یہ گزشتہ سال کی نسبت 5.5 فیصد کا اضافہ ہے جبکہ مجموعی منافع 27  کھرب یوآن تک پہنچ گیا جو کہ 3.5 فیصد کا اضافہ ہے۔

لیو نے مزید کہا کہ سمٹ میں متعدد پالیسی دستاویزات جاری کی جائیں گی جن میں ڈیجیٹل چین کی ترقی اور قومی ڈیٹا وسائل کے سروے کے حوالے سے رپورٹس شامل ہوں گی۔ یہ مستقبل کی ڈیجیٹل ترقی کے لیے حکمت عملی کی رہنمائی فراہم کریں گی۔

فوژو کے پارٹی سربراہ گو ننگ ننگ نے کہا کہ تقریب میں 300 سے زائد پیشہ ورانہ اداروں کی شرکت متوقع ہے جن میں سے کمپنیوں کی تعداد شرکاء کے 75 فیصد سے زیادہ ہوگی اور نجی ادارے 50 فیصد سے زیادہ ہوں گے۔یہ اعدادو شمار گزشتہ ایڈیشنز کی نسبت زائد ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!