اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں ابتدائی 2ما ہ کے دوران خدمات کی تجارت کی مستحکم...

چین میں ابتدائی 2ما ہ کے دوران خدمات کی تجارت کی مستحکم ترقی

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے چائنہ نیشنل کنونشن سینٹر میں 2024 چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) کے دوران  ایک خاتون شنگھائی کے بوتھ کے سامنے سے گزر رہی ہے ۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی خدمات کی تجارت نے سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران مستحکم ترقی کی ہے جس میں سفر سے متعلق خدمات کی تجارت میں نمایاں اضافہ شامل ہے۔

وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق اس مدت کے دوران ملک کی خدمات کی تجارت تقریباً   13.1 کھرب یوآن (تقریباً 182.51 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 9.9 فیصد زائد ہے۔

خدمات کی برآمدات 549.58 ارب یوآن تک پہنچ گئیں جو کہ ایک سال قبل کی نسبت 13 فیصد زائد ہے جبکہ خدمات کی درآمدات 7.8 فیصد بڑھ کر 759.98 ارب یوآن ہوگئیں جس کے نتیجے میں 210.4 ارب یوآن کا خسارہ ہوا۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوا کہ سفر سے متعلق خدمات کی تجارت نے تیز رفتار ترقی کا سلسلہ جاری رکھا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 28.9 فیصد بڑھ کر 409.8 ارب یوآن تک پہنچ گئی ۔

اسی دوران علم پر مبنی خدمات کی تجارت میں بھی 2.5 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 476.65 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!