پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینبیجنگ میں چاند کے نمونے کی تاریخی نمائش کا آغاز

بیجنگ میں چاند کے نمونے کی تاریخی نمائش کا آغاز

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی اکیڈمی برائے سائنس کے ماتحت قومی فلکیاتی رصدگاہ کی قمری نمونہ لیبارٹری میں ایک محقق چھانگ ای 6 مشن کے ذریعہ حاصل کردہ چاند کے نمونے دکھا رہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں منعقدہ ایک نمائش میں چاند کے قریب اور دور سے جمع کردہ نمونے ایک ساتھ پہلی بار نمائش کے لئے پیش کر دیئے گئے ہیں۔

چین کے قومی عجائب گھر میں ہونے والی نمائش چین کے چاند کی تلاش کے پروگرام پر مبنی ہے جو گزشتہ 2 دہائیوں سے جاری ہے۔ نمائش کی میزبانی عجائب گھر اور چائنہ قومی خلائی انتظامیہ (سی این ایس اے) مشترکہ طور پر کررہے ہیں۔

یہ نمونے چین کے چھانگ ای 5 اور چھانگ ای 6 مشنز کے ذریعے حاصل کئے گئے تھے۔

نمائش میں سینکڑوں قیمتی نوادرات کے ساتھ ساتھ چین کے 2004 میں باضابطہ طور پر منظور کردہ چاند کی کھوج کے پروگرام سے متعلق تصاویر اور دستاویزات بھی پیش کی جارہی ہیں ۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ نمائش ملک کی چاند کی کھوج سے متعلق کوششوں کا ایک جامع جائزہ مہیا کرتی ہے جس میں اس کے تاریخی پس منظر، ترقی، اہم کامیابیوں اور مستقبل کے اہداف کو اجاگر کیا گیا ہے۔

یہ نمائش 2 ماہ جاری رہےگی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!