تازہ ترینصوبہ آنہوئی کے قدیم قصبے میں روایتی ہنر اور ثقافتی ورثے  کی...

صوبہ آنہوئی کے قدیم قصبے میں روایتی ہنر اور ثقافتی ورثے  کی دلکشی آج بھی موجود ہے

سانحے قدیم قصبہ

مشرقی صوبہ آنہوئی ، چین 

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ہریشایوا کاتسیارینا، بیلاروس کی ویلاگر

"میں نے ہیفے میں ٹیکنالوجی کی رفتار اور فنّی مراکز کی دلکشی دیکھی ہے۔ آج میں کچھ زیادہ قدیم اور نفیس چیز کی  تلاش میں ہوں یعنی روایتی دستکاری۔ سانحے قدیم قصبے میں آج میں ایک دن کا نیا تجربہ کرنے جا رہی ہوں۔ آج میں چین کے چار مشہور روایتی ہنر آزماؤں گی۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ہریشایوا کاتسیارینا، بیلاروس کی ویلاگر

"ہیلو مسٹر ڈِنگ۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ڈِنگ جیان، کاغذ کاٹنے کے فن کا ماہر

 "ہیلو۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): ہریشایوا کاتسیارینا، بیلاروس کی ویلاگر

"آپ جو کاٹ رہے ہیں وہ واقعی بہت پیچیدہ ہے۔ یقین نہیں آتا کہ یہ صرف ایک قینچی سے بنایا گیا ہے۔ کیا آپ کے ہاتھوں میں جی پی ایس لگا ہوا ہے؟”

ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): ڈِنگ جیان، کاغذ کاٹنے کے فنکار

 "کیا آپ اسے آزمانا چاہیں گی؟”

ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): ہریشایوا کاتسیارینا، بیلاروس کی ویلاگر

"جی ہاں، ضرور۔”

ساؤنڈ بائٹ 7 (چینی): ڈِنگ جیان، کاغذ کاٹنے کے فنکار

"ٹھیک ہے، میں آپ کو ایک سادہ ‘دوہری خوشی’ کا نشان کاٹنا سکھاؤں گا۔”

ساؤنڈ بائٹ 8 (انگریزی): ہریشایوا کاتسیارینا، بیلاروس کی ویلاگر

"مجھے لگتا ہے جیسے میری قینچی میرے ہاتھوں کے خلاف کام کر رہی ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 9 (چینی): ڈِنگ جیان، کاغذ کاٹنے کے فنکار

"آئیے، میں اسے درست کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہوں۔”

ساؤنڈ بائٹ 10 (انگریزی): ہریشایوا کاتسیارینا، بیلاروس کی ویلاگر

"میں یہ اعلان کرتی ہوں کہ کاغذ کاٹنا انگلیوں کے لئے ایک انتہائی مشکل کھیل ہے۔ یہ طاقت کا کھیل نہیں بلکہ مکمل توجہ اور صبر مانگتا ہے۔ چند آسان حرکات سے ہی استاد میری فنی تباہی کو درست کر دیتا ہے۔ میں ان کا بے حد احترام کرتی ہوں۔”

ساؤنڈ بائٹ 11 (چینی): لوو منگ فو، لوک گلوکار، جھیل چھاؤہو

"ہم نے ابھی جھیل چھاؤہو کا ایک لوک گیت گایا۔ ہم چھاؤہو کے لوگ کئی نسلوں سے اس خوبصورت جھیل کے کنارے آباد ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 12 (چینی): ہوانگ یانان، لوک گلوکارہ، جھیل چھاؤہو

"جیسے ہی یہ گیت شروع ہوتا ہے جھیل چھاؤہو کا پانی گویا ہمیں اپنے دلوں میں اترتا محسوس ہوتا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 13 (انگریزی): ہریشایوا کاتسیارینا، بیلاروس کی ویلاگر

"کیا آپ مجھے گیت کی ایک سطر سکھا سکتے ہیں؟”

ساؤنڈ بائٹ 14 (چینی): لوو منگ فو، لوک گلوکار، جھیل چھاؤہو

"ٹھیک ہے، آئیے سیکھتے ہیں۔ نرم و سفید بادل۔ بہت خوب”

ساؤنڈ بائٹ 15 (انگریزی): ہریشایوا کاتسیارینا، بیلاروس کی ویلاگر

"شکریہ۔ یہ ورزش کرنے سے بھی زیادہ تھکا دینے والا ہے۔ مگر مجھے ہوا اور جھیل کی آواز محسوس ہو رہی ہے۔ آپ پورے جسم کے ساتھ گا رہے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 16 (انگریزی): ہریشایوا کاتسیارینا، بیلاروس کی ویلاگر

"یہ تو بہت مزے دار لگ رہا ہے  بالکل کسی موسیقی کے کھیل  کی طرح۔ ہیلو! اس رقص کا نام کیا ہے؟”

ساؤنڈ بائٹ 17 (چینی): ڈانس گروپ، فی شی نارمل اسکول، صوبہ آنہوئی

"اس کا نام  ‘بہار کے پہاڑوں کی طرف چڑھائی’ ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 18 (انگریزی): ہریشایوا کاتسیارینا، بیلاروس کی ویلاگر

"کیا آپ مجھے چند حرکات سکھا سکتے ہیں؟”

ساؤنڈ بائٹ 19 (انگریزی): ہریشایوا کاتسیارینا، بیلاروس کی ویلاگر

"میں قسم کھاتی ہوں یہ دل کی سب سے بہترین ورزش ہے! کان، ہاتھ اور پاؤں سب کو مکمل ہم آہنگ ہونا چاہئے۔ میرا دماغ تقریباً تھک گیاتھا  مگر یہ بہت مزے دار ہے!”

ساؤنڈ بائٹ 20 (انگریزی): ہریشایوا کاتسیارینا، بیلاروس کی ویلاگر

"یہ کس چیز سے بنایا گیا ہے؟”

ساؤنڈ بائٹ 21 (چینی): وی شیاؤفینگ، کھجور پتی بُنائی کے رواتی فن کے وارث

"کھجور کے پتوں سے۔”

ساؤنڈ بائٹ 22 (انگریزی): ہریشایوا کاتسیارینا، بیلاروس کی ویلاگر

"کیا میں بھی اسے آزما سکتی ہوں؟”

ساؤنڈ بائٹ 23 (چینی): وی شیاؤفینگ، کھجور پتی بُنائی کے رواتی فن کے وارث

"ضرور، میں آپ کو سکھاتا ہوں۔ یہاں ایک حلقہ بنائیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 24 (انگریزی): ہریشایوا کاتسیارینا، بیلاروس کی ویلاگر

"یہ بہت مشکل ہے۔ مجھے لگتا ہے میرے ہاتھ کی بورڈ پر ٹائپ کرنے کے لئے زیادہ موزوں ہیں۔

کاغذ کی ایک شیٹ سے لے کر ایک گیت، ایک رقص اور حتیٰ کہ ایک واحد پتے تک آج میں نے جو تجربہ کیا وہ شیشے کے پیچھے رکھا ہوا غیر مادی ورثہ نہیں تھا۔ یہ وہ چیز ہے جسے آپ غلط کاٹ بھی سکتے ہیں، بے سُرا گا سکتے ہیں، بے ڈھنگا رقص بھی کر سکتے ہیں اور ایک سبز پتے کو ہاتھ سے بنے چھوٹے کھلونے کی شکل دے سکتے ہیں۔

یہ سب کو شامل ہونے کی دعوت دیتا ہے حتیٰ کہ اگر آپ سے غلطیاں بھی ہوں۔  آج میں نے یہ بات محسوس کی ہے کہ یہ شاندار دستکاریاں ہزاروں سال تک اس لئے زندہ رہیں کہ یہ صرف خوبصورت ہی نہیں بلکہ خوشی اور باہمی ربط بھی پیدا کرتی ہیں۔”

ہیفے، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں