تہران (شِنہوا) ایران کی اسلامی انقلابی گارڈز کور (آئی آر جی سی) نے کہا ہے کہ اس کے میزائل حملوں کا ہدف اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا دفتر اور اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر ٹومر بار کی رہائش گاہ تھی۔
اپنے سرکاری خبر رساں ادارے سپاہ نیوز پر جاری بیان میں آئی آر جی سی نے کہا کہ یہ "ہدف پر مبنی اور اچانک” حملے مقامی طور پر تیار کردہ خیبر بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے کئے گئے۔
خیبر میزائل کو مئی 2023 میں متعارف کرایا گیا اور اس کا تجربہ کیا گیا تھا۔ اس کی رینج 2 ہزار کلومیٹر اور وار ہیڈ کی صلاحیت 1500 کلوگرام ہے۔
آئی آر جی سی نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کے بارے میں فی الحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا اور اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔




