تازہ ترینخطے میں کشیدہ صورتحال، آئی پی ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی...

خطے میں کشیدہ صورتحال، آئی پی ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت غیر یقینی

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026کے آغاز میں اب ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے مگر تاحال وہ سرگرمیاں نظر نہیں آرہی ہیں جو آنی چاہئے تھیں جس کی بڑی وجہ امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے اور مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے جس کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت غیر یقینی ہونے لگی ہے۔

غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت غیر یقینی ہونے کے باعث فرنچائزز کی پری سیزن تیاری متاثر ہو رہی ہے کیونکہ کئی کھلاڑی اورسپورٹ سٹاف خلیجی ممالک کے ہوائی راستوں پر انحصار کرتے ہیں۔

چنئی سپر کنگز اپنے کیپ کیساتھ آگے بڑھ رہی ہے، اسکا آغاز یکم مارچ سے فرنچائز کے ہائی پرفارمنس سنٹر میں ہوگیا۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 31مئی کو شیڈول ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں