تازہ ترینٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی، کھلاڑیو کو 50،50 لاکھ جرمانہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی، کھلاڑیو کو 50،50 لاکھ جرمانہ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026میں ناقص کارکردگی پاکستانی کرکٹرز کی جیب پر بھاری پڑ گئی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے 50، 50لاکھ روپے کا جرمانہ کر دیا ہے اور اسکا فیصلہ بھارت سے شکست کے بعد ہی ہوگیا تھا۔

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی سے شائقین کی طرح بورڈ حکام بھی ٹیم سے خاصے ناراض ہیں، ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں ہر کھلاڑی پر 50، 50 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی کیا جا چکا ہے، حکام نے کھلاڑیوں پر واضح کر دیا ہے کہ لاڈ پیار بہت ہو چکا اب پرفارم کیا تب ہی مالی فوائد حاصل ہونگے، جب اچھی کارکردگی پر پلیئرز انعام پاتے ہیں تو ناقص کھیل پر جرمانہ بھی بھرنا چاہئے، درحقیقت بھارت سے میچ ہارنے کے بعد ہی ٹیم کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں